تاجروں ، صنعتکاروں کے مسائل حل کرینگے : ون یونٹی گروپ
اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کو ششوں کی ضرورت ہے :مقررین کا خطاب
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس سی کے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار میاں عثمان عزیز اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار فاروق ورک کے اعزاز میں صدر پریس کلب تنویر بٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی نمایاں کاروباری شخصیات، صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں میاں وقار عزیز، محسن عزیز، ون یونٹی گروپ کے صدار تی امیدوار شیخ عاصم اشفاق، رحمن الحق پھلروان، کیپس کے سابق صدر خاقان محمود سندھو، مکرم رحمن ایڈووکیٹ، حاجی منظور احمد، امجد سیٹھ شریک ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عثمان عزیز ،فاروق ورک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل، صنعت و تجارت کے فروغ اور تاجروں کو مؤثر نمائندگی فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ون یونٹی گروپ کا مقصد ذاتی مفادات کے بجائے کاروباری برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش ٹیکس، بجلی، گیس، کاروباری سہولیات اور دیگر مسائل کے حل کیلئے چیمبر کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments