جمعیت اساتذہ پاکستان قومی تعلیمی کنونشن میں بھر پور شرکت کریگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مراعات کی بحالی کے لئے اگیگا کے پلیٹ فارم سے جاری تحریک میں جمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالخالق وٹو کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور اور موثر حصہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں7 نومبر کو ہونے والے قومی تعلیمی کنونشن میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ یہ فیصلے جمعیت اساتذہ پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت ڈویژنل آرگنائزر سید احمد حسین زید نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments