لالہ موسیٰ:کرپشن میں ملوث تھانیدار برطرف ،5پو لیس اہلکار معطل

 لالہ موسیٰ:کرپشن میں ملوث تھانیدار  برطرف ،5پو لیس اہلکار معطل

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ،5پولیس اہلکاروں کو معطل جبکہ ایک اے ایس آئی محکمہ سے برخاست کر دیا گیا۔

رشوت لینے کے الزامات پر انسپکٹر فیاض احمد، ہیڈ کانسٹیبل اختر نواز، کانسٹیبل تبسم بیگ، کانسٹیبل مراتب علی اور کانسٹیبل وقار انجم کو معطل کیا گیا۔رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث اے ایس آئی محمد اسلم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...