20ستمبر کوایم ڈی کیٹ امتحان ، دفعہ 144کا نفاذ
امتحان پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس اور کیو ڈی پی ایس میں منعقد ہوگا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع میں امتحانی مراکز کے احاطہ میں 20ستمبر کو ایک روز کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ۔ حکم نامے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20ستمبر کو یونیورسٹی آف دی پنجاب گوجرانوالہ کیمپس اور قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا۔ امتحان کے دوران غیر قانونی سرگرمی، خلل یا سکیورٹی میں غفلت امتحان کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو متاثر کر سکتی ہے لہذاامیدواروں، امتحانی عملے اور متعلقہ حکام کی حفاظت، امن و امان کے قیام، ٹریفک اور پیدل آمدورفت کو منظم رکھنے کیلئے ضروری حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments