گوجرانوالہ چیمبر الیکشن ،ون یونٹی گروپ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

 گوجرانوالہ چیمبر الیکشن ،ون یونٹی گروپ  کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے سلسلہ میں ون یونٹی ویژن گروپ کے ایگزیکٹو ممبر کارپوریٹ کلاس کے امیدوار میاں عثمان عزیز اور ایسوسی ایٹ کلاس اے کے امیدوار فاروق ورک کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سابق صدر خاقان سندھو اور سیکرٹری مکرم الرحمن نے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب میں میاں ساجد حسین، پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد گل، صدر پریس کلب تنویر بٹ، شہباز نوشاہی، سابق صدر ٹی بی اے آفتاب ورک ، میاں محسن عزیز، محمد حسین بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...