نوشہرہ ورکاں :سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ریلی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کی زیر قیادت سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں محکمہ صحت، ریسکیو 1122، محکمہ زراعت کے اہلکار عملہ میونسپل کمیٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد عمران، انچارج ریسکیو عرفان عبداﷲ موسیٰ، چیف آفیسر عثمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے انسانی صحت، نباتات اور ماحول پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ، کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments