نوجوانوں کا جذبہ جوان ،پاکستان کا مستقبل تابناک:حاجی افضل
حوصلہ افزائی کی جائے تو ہمیں قائد اور اقبال مل سکتے ہیں :پروفیسر راشد مجید
وزیر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ملک ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے بانی اور ملک برادری پنجاب کے صدر حاجی محمد افضل اور ماہر تعلیم پروفیسر راشد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ ہمارے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ جوان ہے ، فنکشن میں طلبا نے جس عزم اور ولولے سے خطابات کئے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ اگر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ نہ صرف اس ادارے کا بلکہ اس ملک کا نا م روشن کرنے میں کسی بخل سے کام نہیں لیں گے ،ان کی معاونت اساتذہ کا ہی فرض نہیں بلکہ بچوں کے والدین کو بھی تعلیمی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو اگر شاباش دی جائے تو انہی میں سے ہمیں قائد اور اقبال مل سکتے ہیں ہمیں ہر کام گورنمنٹ پر ڈالنے کی روش کو بھی چھوڑ نا ہو گا ،نجی تعلیمی ادارے بچوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا جو کام کر رہے ہیں اس کا بھی ذکر ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ جوڑا سیان میں شوکت ماڈل سکول کے طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں طلبا نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments