صوبائی محتسب کم وسائل والوں کی موثر آواز :عائشہ حامد

 صوبائی محتسب کم وسائل والوں کی موثر آواز :عائشہ حامد

مہنگے عدالتی نظام اور وکیل کی فیس ادا نہ کرنیوالوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد نے کہا ہے کہ ادارے نے 30 سال کے دوران عوام کو بلا معاوضہ انصاف اور شکایات کے ازالے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے کم وسائل رکھنے والے اور کمزور آواز کے حامل شہریوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ادارے کی کوشش ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام، مؤثر نگرانی، تربیت اور بین الاقوامی معیار کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں صوبائی محتسب کے دفتر کی 30 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈوائزر کیپٹن (ر)عطا محمد خان، صدر ایوان صنعت و تجارت خاور سپال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین و دیگر شخصیات موجود تھیں۔صوبائی محتسب نے کہا کہ ادارہ ان شہریوں کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ہے جو مہنگے عدالتی نظام، وکیل کی فیس اور طویل قانونی کارروائی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز تک سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل وین کے ذریعے ڈور ٹو ڈور سروس کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ ایسے شہری جو علاقائی دفاتر تک نہیں پہنچ سکتے ، وہ بھی محتسب کی خدمات سے استفادہ کر سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...