بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی :ناصر کلیر

بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی :ناصر کلیر

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو نومبر تک حتمی شکل دے گی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی کارکردگی، جاری دستخطی مہم اور بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کو نومبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ دستخطی مہم بھی نومبر تک جاری رکھی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد ناصر محمود کلیر نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ مقامی حکومتوں کو مؤثر اور بااختیار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صفائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر صابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک،مرزا غلام مصطفی،عنایت اللہ میتلا و دیگر بھی موجود تھے ۔ناصر محمود کلیر نے کہا کہ دستخطی مہم کا مقصد عوامی مسائل اور جماعت اسلامی کے مطالبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے ، جماعت اسلامی عوامی خدمت، دیانت داری اور شفافیت کی بنیاد پر بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...