وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان طاقتور بن گیا:جان محمد
قومی قیادت کی کوششوں سے ملک ترقی استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلیں حاصل کرے گا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)وزیر اعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں طاقتور ملک بن گیا ، خانہ جنگی کے شکار ممالک کیلئے ثالثی کا کردار ادا کر کے پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی اہمیت ثابت کر دی ۔ ان خیا لات کا اظہار پی پی 70 سے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جان محمد یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وقار اور عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے قومی قیادت اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باوقار اور خودمختار ملک ہے اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت میں اضافہ ہر پاکستانی کیلئے باعثِ فخر ہے ، ملک کو معاشی استحکام ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قومی اتحاد سیاسی استحکام اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ملک کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان آئندہ بھی عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور قومی قیادت کی کوششوں سے ملک ترقی استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلیں حاصل کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments