عزیز بھٹی پارک کے قریب پانی کی لائن کے ایئر والو کی مرمت مکمل

عزیز بھٹی پارک کے قریب پانی کی لائن کے ایئر والو کی مرمت مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی پارک کے قریب 84 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن کے لیک ہونے والے ایئر والو کی مرمت مکمل کرلی ۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق گزشتہ شام عزیز بھٹی پارک کے قریب مرکزی پانی کی لائن کا ایئر والو لیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی مرمتی کام شروع کردیا گیا۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد صفورہ، جناح، لیاری، صدر، کلفٹن، بلدیہ اور کیماڑی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...