نان 35 روپے ، روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی

نان 35 روپے ، روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی

نان 35 روپے ، روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روٹی اور نان کے وزن میں بھی کمی کی جا رہی

چناب نگر (نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں نان بائیوں کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں مبینہ خودساختہ اضافے نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کے مطابق نان 35 روپے ، روٹی 25 روپے جبکہ دیسی گندم کی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے روٹی اور نان کے وزن میں کمی کی شکایات بھی کی ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

چناب نگر اور گردونواح میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں اشیائے خورونوش پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روٹی اور نان کے وزن میں بھی کمی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ نرخوں اور وزن پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...