ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنےکسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: عمران احمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی شکایات اور مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments