FGEHAاور FDHL میں تعاون کا معاہدہ
معاہدہ کے تحت کیپٹل سمارٹ سٹی کے حدود میں جدید ہاؤسنگ سکیم تشکیل دی جائیگی
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) فیڈررل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنے جوائنٹ وینچر پراجیکٹس ونگ کے تحت ضلع راولپنڈی میں ہاؤسنگ سکیم کی لیز معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، جی-10/4 اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت راولپنڈی میں کیپٹل سمارٹ سٹی کے حدود میں واقع 2000 کنال زمین پر جدید ہاؤسنگ سکیم تشکیل دی جا ئیگی ۔تقریب میں FDHL کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بر یگیڈ یئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم اور ایف جی ای ایچ اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی FGEHA کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی ایک جدید، خوبصورت اور بہترین طرزِ زندگی کا حامل منصوبہ ہے۔ FGEHA کی جانب سے چفف انجینئر سدہ محمد حسن اور FDHL کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈ یئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم نے معاہدے پر دستخط کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments