ڈی سی خانیوال کا ضلعی ہسپتال میں بہتر علاج معالجہ کی ہدایت

ڈی سی خانیوال کا ضلعی ہسپتال میں بہتر علاج معالجہ کی ہدایت

دورہ کے دوران ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘صحت مند پنجاب’’ کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی میں مریضوں کی پرچیوں کے اجرا، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے گائنی وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر زیر علاج خواتین اور دیگر مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔

حنا ارشد نے وارڈز اور انتظار گاہوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور بروقت علاج فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور علاج کے لیے آنے والے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی اور ہسپتال کے نظام میں بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...