کشمیر بارے قراردادوں پرعملدرآمد کرا یا جا ئے ،صدر آزاد کشمیر

 کشمیر بارے قراردادوں پرعملدرآمد کرا یا جا ئے ،صدر آزاد کشمیر

ڈاکٹر نجیب کا او آ ئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں منظور کی گئی اس قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کے حتمی حل پر زور دیا گیا ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں صدر ریاست نے اس قرارداد کی منظوری کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ،ا نہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی کے رکن ممالک اس اہم مسئلے کو عالمی فورمز پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور بھارت پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تناز ع کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...