کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر

کراچی(سٹی ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ہفتہ صفائی مہم اختتام پذیر ہوگئی ۔ ہفتہ صفائی کا انعقاد ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے مطابق کیا گیا تھا۔

ہفتہ صفائی کا آغاز 13 اکتوبر کو کلفٹن بیچ پر ایک واک سے کیا گیا۔کلفٹن کنٹونمنٹ میں صفائی کی خصوصی سرگرمیوں میں سول سوسائٹی کے ارکان، عوامی نمائندوں، فنکاروں ، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور حصہ لیا۔ شرکا نے سی بی سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں معیاری شہری سہولیات اور صاف و صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ہفتہ صفائی کے دوران سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...