گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے 2نئے روٹس کا افتتاح

گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے 2نئے روٹس کا افتتاح

گوندلانوالہ چوک تا قلعہ دیدار سنگھ اور کھیالی بائی پاس تا نندی پور روٹس فعال

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح، گوندلانوالہ چوک تا قلعہ دیدار سنگھ اور کھیالی بائی پاس تا نندی پور روٹس فعال ہوگئے ۔ کمشنر گوجرانوالہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ نئے روٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا، اراکین صوبائی اسمبلی نواز چوہان، عمر فاروق ڈار، چودھری اختر علی خان، قیصر اقبال سندھو اور ٹکٹ ہولڈرتوفیق احمد بٹ اور معظم رؤف مغل بھی موجود تھے ۔ الیکٹرک بس سروس کے تحت گوندلانوالہ چوک سے قلعہ دیدار سنگھ تک 16 سٹیشنز اور کھیالی بائی پاس سے نندی پور تک 18 سٹیشنز پر مشتمل دو نئے روٹس فعال کر د ئیے گئے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا فروغ شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے اور فضائی آلودگی میں کمی لانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ جدید سفری سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی اور گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...