سندر انڈسٹریل سٹیٹ اور میٹروٹرین کو بجلی فراہمی منصوبے پراجلاس

سندر انڈسٹریل سٹیٹ اور میٹروٹرین  کو بجلی فراہمی منصوبے پراجلاس

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت سندر انڈسٹریل سٹیٹ اور اورنج لائن ٹرین کیلئے بجلی فراہمی کے مجوزہ منصوبے سمیت توانائی کے جدید اور مؤثر حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی اجمل بھٹی اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایف اے ایس کے عہدیداران نے سی ٹی بی سی ایم پراجیکٹ پربریفنگ دی۔ منصوبے کی افادیت، بجلی ترسیل انتظامات اور صنعتی شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مجوزہ منصوبے کی تفصیلی پریزنٹیشن تیار کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...