لائل پور میوزیم ،تحصیل آفس کا تصوراتی گوشہ قائم
لائل پور میوزیم ،تحصیل آفس کا تصوراتی گوشہ قائمکمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تصوراتی گوشے کا دورہ کیا ، سووینئرز تقسیم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے لائل پور میوزیم کی پہلی گیلری میں 1896ء کے لائلپور تحصیل آفس کے تصوراتی گوشے کا دورہ کیا اور گیلری کی تزئین و بحالی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں سووینئرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند اور میوزیم کے کیوریٹر مقبول احمد ملک بھی موجود تھے ۔کمشنر فیصل آباد نے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ڈاکٹر ذیشان ارشاد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس، آئی ٹی آفیسر میوزیم ساجد ستار اور دیگر افراد میں سووینئرز تقسیم کیے ۔کمشنر نے گیلری میں جمع کیے گئے تاریخی نوادرات اور ماضی کے انتظامی و شہری منظرنامے کی عکاسی کو سراہا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کو محفوظ کرکے نئی نسلوں تک منتقل کرنے کی اس کاوش کو اہم قرار دیا اور گیلری میں مزید بہتری کے لیے بعض ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) نے اپنے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ریکارڈ وقت میں تاریخی تحصیل آفس کے قیام کا کام مکمل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments