ایل ڈی اے سٹی میں آمدن بڑھانے کیلئے نئی منصوبہ بندی

ایل ڈی اے سٹی میں آمدن بڑھانے کیلئے نئی منصوبہ بندی

3239کنال کا لے آؤٹ پلان منظور،688کنال کمرشل مقاصد کیلئے مختص

لاہور(شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے سٹی میں آمدن بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اراضی کی نئی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی گئی۔3ہزار 239 کنال سے زائد رقبے کا نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان منظور، پائن ایونیو کے اطراف 688کنال سے زائد اراضی کمرشل مقاصد کیلئے مختص،بلند عمارتوں، نئے کمرشل پلاٹس، گرینڈ سکوائر مال اور مرکزی پائن سکوائر کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ،پی اینڈ ڈی بورڈ کی سفارشات پر ٹریفک، نکاسی آب، سہولیات اور ماحولیاتی اثرات کے جائزے کی ہدایت کر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کی ری پلاننگ میں 3 ہزار 239 اعشاریہ 627 کنال اراضی شامل کی گئی ہے جسکا مقصد قیمتی زمین سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا اور آمدن بڑھاناہے۔

نئے لے آؤٹ پلان میں 688 اعشاریہ 50کنال اراضی کمرشل، 597 اعشاریہ 47 کنال رہائشی اور 421 اعشاریہ 17 کنال کھلی جگہوں کیلئے مختص کی گئی ہے ، سڑکوں، پارکنگ اور سیٹ بیک کیلئے ایک ہزار 513 اعشاریہ 5 کنال اراضی رکھی گئی ہے ۔پائن ایونیو کیساتھ 8 مرلے کے کمرشل پلاٹس بنائے جائینگے جبکہ رنگ روڈ انٹرچینج کی جانب سڑک پر دو، دو کنال ، اندرونی سڑکوں کیساتھ 4 اور چھ مرلے کے کمرشل پلاٹ مختص ہونگے جو بلند عمارتوں کی تعمیر کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ گرینڈ سکوائر مال، مرکزی پائن سکوائر، پٹرول پمپس، فوڈ کورٹس، مساجد اور تعلیمی اداروں کیلئے بھی جگہ رکھی گئی ہے ۔ پائن ایونیو کے جنوب میں  مارکیز بنیں گی جبکہ رہائشی بلاکس میں ایک، ایک کنال کے پلاٹ اور جدید سہولیات سے آراستہ پارک بھی شامل ہونگے۔کمرشل پلاٹس کیساتھ  40 سے 60 فٹ پارکنگ کی جگہ رکھنے کی تجویز ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...