رنگ روڈ اتھارٹی کو ہنڈا اٹلس کارزکی 18 ہائبرڈ گاڑیاں فراہم
صدر و سی ای او مسایا واکودانے چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی کو گاڑیوں کا کارواں حوالے کیا
لاہو(سٹا ف رپورٹر)ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے ہنڈا رنگ روڈ لاہور شوروم میں منعقدہ تقریب کے دوران پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کو لاہور اور راولپنڈی رنگ روڈاتھارٹی کیلئے 18ہنڈا HR-V e:HEV گاڑیاں فراہم کیں۔جدید نقل و حرکت، قابلِ اعتماد شراکت داری کے عنوان سے تقریب میں ہنڈا اٹلس کارز کے صدر و سی ای او مسایا واکودا اور جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد نعیم نے باضابطہ طور پر گاڑیوں کا کارواں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے چیئرپرسن سیف اللہ خان گوندل کے حوالے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس اعجاز رشید بھی موجود تھے ۔ہنڈا HR-V e:HEVگاڑیاں جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، بہترین فیول ایفی شینسی، دلکش ڈیزائن اور کشادہ و آرام دہ کیبن کا امتزاج ہے۔ ہر طرح کی سڑکوں پر آرام دہ اور مؤثر ڈرائیونگ کی صلاحیت کے باعث یہ گاڑیاں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی روزمرہ آپریشنل سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments