شہریوں کی رہنمائی کے لیے سہولت مرکز فعال کر دیا گیا

شہریوں کی رہنمائی کے لیے سہولت مرکز فعال کر دیا گیا

مؤثر نگرانی اور درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت کنڈونیشن فیس کے زیرِ التواء کیسز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز و سکیموں سے متعلق امور پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیرِ التواء معاملات کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور متعلقہ انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران کمشنر سرگودھا ڈویژن کو آگاہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس سرگودھا میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر نگرانی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق معاملات کے حل اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے سہولت مرکز فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ امور کی مؤثر نگرانی اور درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔اجلاس میں ای بز (eBiz) پورٹل کی فعالیت اور ریونیو سے متعلق امور پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ای بز پورٹل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر نگرانی فعال ہے ، جبکہ ریونیو معاملات کے مؤثر حل اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...