چنیوٹ: ڈی پی او کی پولیس اہلکاروں سے ملاقات
چنیوٹ: ڈی پی او کی پولیس اہلکاروں سے ملاقاتمسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی ہدایت جاری کی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments