سرکاری دکانوں کی تفصیلات، موجودہ کرایوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت سرکاری دکانوں کے کرایوں، معاہدوں اور واجبات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ضلع کی مختلف تحصیلوں میں واقع سرکاری دکانوں کی تفصیلات، موجودہ کرایوں، کرایہ ناموں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بالخصوص سرگودھا شہر کی دکانوں کے حوالے سے رپورٹ اور قانونی مشیر کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری دکانوں کے کرایوں کا تعین اور نظرثانی بورڈ آف ریونیو کی رائج پالیسی کے مطابق کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن دکانوں کے معاملات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں ان میں قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے، جبکہ دیگر دکانوں کے کرائے رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے طے کردہ نرخوں کے مطابق وصول کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments