جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق 55 کیسز کی سماعت

جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق 55 کیسز کی سماعت

متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات اور فریقین کا مؤقف سن کر معاملات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں غیر منقولہ جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق 55 کیسز کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین کا مؤقف سن کر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ سماعت کے بعد ان کیسز کو مزید قانونی کارروائی اور حتمی فیصلوں کے لیے متعلقہ ٹربیونل بھجوانے کا عمل جاری ہے ۔ اے ڈی سی آر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اس عمل کا مقصد جائیدادوں سے متعلق تنازعات کو قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھانا اور شہریوں کو ان کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قانونی فورم تک رسائی فراہم کرنا ہے ، تاکہ ایسے معاملات کو شفاف انداز میں نمٹانے اور متاثرہ فریقین کو قانونی ریلیف کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...