ہسپتالوں کے فضلے کو تلف کرنے کی رپورٹ ارسال کی جائے ،کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا نے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ ارسال کی جائے۔
اس امر پر تشویش بھی ظاہر کی گئی کہ نجی اداروں کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹس نے عملدرآمد لٹکا رکھا ہے، بار بار ہدایت کے باوجود رپورٹ ارسال نہیں کی جا رہی لہذا سی ای اوزہیلتھ بھی عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments