گیس کنکشنز کے حصول میں تاخیر، بندش پر صنعتکار پر یشان

گیس کنکشنز کے حصول میں تاخیر، بندش پر صنعتکار پر یشان

جی ایم سوئی ناردن کی چیمبر عہدیداروں سے ملاقات ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر ارشد مغل اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے جی ایم عمران الطاف ساہی نے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق صدر عاصم انیس، سرامکس انڈسٹری مینوفیکچرر، ایگزیکٹو اراکین اور چیمبر ممبران موجود تھے ۔ اس موقع پر صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے انڈسٹری خصوصی طور پر سرامکس مینو فیکچررز کو درپیش گیس کے مسائل اٹھاتے ہوئے کہا کہ صنعتی گیس کنکشنز کے حصول میں تاخیر، بندش اور نئے متعارف کرائے گئے سکاڈا سسٹم کے تحت ہفتہ وار پیرامیٹر چیکنگ سے صنعت کاروں کو دشواری کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وار بنیادوں کے بجائے سکاڈا کی کیلکولیشن ماہانہ بنیادوں پر کی جائے اور نئے کنکشنز کے التوا کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ جی ایم ایس این جی پی ایل نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایس این جی پی ایل اور چیمبر کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سے آر ایل این جی کی سپلائی کے ملکی مسائل کی وجہ سے نئے کنکشنز پر عارضی رو ک لگائی گئی تھی جبکہ حکومت 18 سپاٹ کارگوز کی خریدار ی کر رہی ہے تاکہ انڈسٹری کا لوڈ پورا کیا جا سکے ۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جیسے ہی آر ایل این جی سپلائی معمول پر آئے گی تمام قانونی کنکشنز کا التوا ختم کر کے تاجروں کو ریلیف دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...