اے سی کی جانب سے باب وزیرآباد کی مجوزہ جگہ کا معائنہ
پارکس، سڑکوں اور بازاروں میں صفائی ، باغبانی اور تزئین و آرائش کا جائزہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ ،پارکس سڑکوں اور بازاروں میں صفائی ستھرائی، باغبانی، شجرکاری اور تزئین و آرائش کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب باب وزیرآباد بنانے کی تجویز پر جگہ کا جائزہ بھی لیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے پارکس میں پودوں کی گوڈی، صفائی ستھرائی، گھاس کی تراش خراش اور شجرکاری کے ذریعے پارک کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنانے پر کام پر تعینات عملہ کو شاباش دی اور ہدایات جاری کی کہ سی ایم کمیونٹی پارک ڈبل پھاٹک میں گملوں کی صفائی ستھرائی اور کچرے کی صفائی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ پارک کا ماحول صاف اور خوشگوار رکھا جا سکے ۔لاہوری دروازاہ سیالکوٹ روڈ سرکلر روڈ پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکرز کو ایسے ہی صفائی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرسبز وصاف ستھرا وزیرآباد اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments