میثاق سنٹرز پر رواں سال 19 ہزار اقلیتی ا فراد کو قانونی خدمات فراہم

میثاق سنٹرز پر رواں سال 19 ہزار  اقلیتی ا فراد کو قانونی خدمات فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال لاہور پولیس کے میثاق سنٹرز پر19 ہزار سے زائد اقلیتی افرادکو قانونی خدمات فراہم کی گئیں۔1865 افرادکو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔۔۔

 11 ہزار 204 اقلیتی شہریوں ودیگر اضلاع کے 6590 افراد کی پولیس ویری فکیشن کی گئی۔ 79 کریمنل، 73 گمشدگی اور 153 بے وسیلہ افراد کی رپورٹس بھی درج کی گئیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کاکہنا ہے کہ میثاق سنٹرز اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اقلیتی برادری کے مسائل کا فوری حل اور انہیں ریلیف فراہم کیاجارہاہے ، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس اقلیتی برادری کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...