سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز کے ای بیلٹنگ انتخابی نتائج کا اعلان
منتخب عہدیداران کا مشاورت، اجتماعی کاوشوں سے ارکان کے مسائل حل کرنیکا عزم
لاہور(سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن (SNEOA)کے سال 2026 تا 2028 کی مدت کیلئے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ (ای بیلٹنگ)کے ذریعے ہوئے جن میں ادارے بھر سے ایگزیکٹوز نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔انتخابات میں فرخ مجید بالا ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں وقاص اللہ خان (نائب صدر)کاشف منہاس (جنرل سیکرٹری)وہیب افتخار (جوائنٹ سیکرٹری)ضیا الرحمٰن (سوشل سیکرٹری)مدیحہ اسد (فنانس سیکرٹری)اور نازیہ رشید (انفارمیشن سیکرٹری) شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے 8ارکان بھی منتخب ہوئے ۔سوئی ناردرن کے الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو مو¿ثر اور منظم انداز میں پایہ¿ تکمیل تک پہنچایا۔ نو منتخب عہدیداران نے ایسوسی ایشن کو مزید مستحکم بنانے ، ایگزیکٹوز کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ، تمام ارکان کی شمولیت کو فروغ دینے اور باہمی مشاورت، تعمیری مکالمے اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ارکان کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments