27اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپورانداز میں منا یا جا ئیگا ،امیر مقام
وفاقی وزیر امور کشمیر کی زیر صدارت اجلاس،یوم سیاہ کی تیاریوںکو حتمی شکل دی گئی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 27اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ پاکستان بھر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔امیر مقام نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اس سال یوم سیاہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منایا جائے گا تاکہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کی مشکلات اور ان کے حقِ خودارادیت کے مطالبے سے آگاہ کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments