راولپنڈی ،نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع

  راولپنڈی ،نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع

تجاوزات، تعمیرا ت ،ٹرانسپورٹ اڈے ختم کیے جا ئیں ، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایت پر نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا گیا اس مقصد کے لئے نالہ لئی کے کناروں سے پختہ و غیر پختہ تجاوزات، تعمیراتی مٹیریل کے ٹھئیے اور گڈز ٹرانسپورٹ اڈے ختم کئے جا رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے تھانہ گنجمنڈی کے عقب میں قائم گڈز ٹرانسپورٹ اڈا ختم کردیا۔

ڈی سی نے کہا نالہ لئی کے کناروں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔انہیں فوری ختم کیا جا ئے جبکہ نالہ لئی میں تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ، نالہ لئی کے کناروں کو تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کر کے کناروں پر حفاظتی باڑ نصب  اور 7فٹ لمبے درخت لگائے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...