چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے سے ناروے کی سفیر کی ملاقات

  چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے سے ناروے کی سفیر کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاگ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعاون کے مختلف امکانات اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی بطور دارالحکومت پاکستان اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہر کو ایک جدید، خوبصورت، کھیلوں کے فروغ کا مرکز، سیاح دوست اور ماحول دوست دارالحکومت بنانے کے وژن پر روشنی ڈالی۔ ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاگ نے اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سی ڈی اے کی جانب سے کی جانے  والی کوششوں کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...