پنجاب حکومت اوور بلنگ کرکے کسانوں کو کنگال کر رہی:رہنما پیپلز پارٹی

 پنجاب حکومت اوور بلنگ کرکے کسانوں  کو کنگال کر رہی:رہنما پیپلز پارٹی

تتلے عالی(نامہ نگا ر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صوبائی رہنما امتیاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسان دھان کی فصل کا فی ایکڑ2ہزار روپے معاملہ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

جبکہ دیگر صوبے فی ایکڑ200روپے دھان کی فی ایکڑ فصل کا معاملہ ادا کرتے ہیں،پنجاب حکومت اوور بلنگ کرکے کسانوں کو کنگال کر رہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسان کو فی ایکڑ ایک بیگ ڈی اے پی،ایک بیگ گندم بیج اور دو بیگ یوریا فری دے رہی ہے ۔پنجاب کے منتخب نمائندوں کو بھی کسان کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...