ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کا مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)ذیشان ندیم نے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر کے ہمراہ یونین کونسل 38اور 39 کا دورہ کیا۔
اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران صفائی عملے کی حاضری، بیٹ پلان کے مطابق افرادی قوت کی تعیناتی اور صفائی کیلئے مختص مشینری کی دستیابی و فعالیت کا معائنہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments