آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت
ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس ،گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت کارکر دگی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت شام کے جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت 22بنیادی کارکردگی اعشاریوں پر عملدرآمد، خوبصورت گوجرانوالہ مہم، سستے آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی، وزیراعظم فیول ریلیف پروگرام، محکمانہ سروسز کی مؤثر فراہمی، تجاوزات کے خاتمے ، گراں فروشی کی روک تھام اور آوارہ کتوں کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی، لوکل گورنمنٹ کے چیف افسر ، سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ و کالجز، ایکسین ہائی ویز، محکمہ زراعت و خوراک، ڈی ایچ او، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، شہری خوبصورتی، صحت و تعلیم کی سہولیات اور دیگر محکمانہ خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں جبکہ آوارہ کتوں کی روک تھام کیلئے بھی مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments