اندرون شہر اکھاڑ پچھاڑ‘ آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
موسمی تبدیلی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مٹی ،دھول اور دھویں سے فضا آلودہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہر ترقیاتی کاموں کیلئے اکھاڑ پچھاڑ اور بارش نہ ہونے سے مٹی دھول اورماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ۔ آلودگی سے سموگ میں اضافہ کے باعث شہریوں بالخصوص بچوں میں ناک ،گلہ ،بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا۔موسمی تبدیلی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں مٹی ،دھول اور دھویں سے آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے جسکے باعث شہری دمہ،گلہ،آشوب چشم سمیت دیگر وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ایسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے پی ایچ اے کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے تمام تر واٹر باؤزروں کا استعمال کرتے ہوئے صبح و شام کے اوقات میں درختوں،پودوں،گرین بیلٹس ،عزیز کراس چوک، فلائی اوور کے گردونواح ،شاہراہوں پرپانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ مٹی دھول سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نجات مل سکے ۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں،گلیوں اور محلوں میں لگے درختوں ،پودوں اور کچی جگہوں پر دو وقت پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments