سپین میں پاکستانی سٹیبل ‘مسائل حل ہو رہے :اقبال چودھری

 سپین میں پاکستانی سٹیبل ‘مسائل حل ہو رہے :اقبال چودھری

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور سپین میں نئے امیگرنٹس سے توقعات پر اظہار خیال

گجرات(سٹی رپورٹر )سپین میں مقیم سوشلسٹ پارٹی کے رہنما معروف سماجی شخصیت اقبال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی سپین کے طول و عرض پر پھیلے ہوئے ہیں ، پاکستانی کمیونٹی سٹیبل ہو چکی ، متعدد بزنس مین بن چکے ، بچے وکیل ، انجینئرز ، سائنسدان بن رہے لیکن سیاسی وابستگی نہیں ہو پا رہی ، نوجوانوں کا پبلک سروس کی جانب رجحان نہیں ، لوگوں کو قائل کرتے ہوئے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام میں ‘‘ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور سپین میں نئے امیگرنٹس سے توقعات ’’ پرگفتگو کرتے ہوئے کیا ، اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ نیشن نے اوورسیز کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے سپین پر بہت پریشر ڈالا جبکہ سپین کے وزیر اعظم نے اوورسیز کی حمایت کی اور انہیں ڈیپورٹ نہ کیا ،سال 2024 میں کمیونٹی کے 5 لاکھ دستخطوں سے قومی اسمبلی سپین میں ہمارے رائٹس کا بل منظور ہوا ، مئی 2025 میں 3 سال کے پریڈ کو کم کر کے 2 سال کر دیا گیا اور سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کی گئی ، جنوری 2026 میں کمیونٹی کی جانب سے ثبوت فراہم کرنے پر ریگولرائز کا سلسلہ شروع ہو گیا ، عارضی کام کی اجازت مل گئی ، 11 لاکھ 94 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں ، امسال اپریل ، مئی اور جون میں درخواستیں جمع کروانے والوں کو ریذیڈنٹ پرمٹ وصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...