حافظ آباد میں ڈکیتی کی وار داتیں ختم ہو گئیں :سی سی ڈی
موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 38، قتل کی وارداتوں میں 17فیصد کمی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ضلع میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے نتیجہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔سی سی ڈی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت ڈکیتی میں 100فیصد، رابری میں 86فیصد، ہاؤس ڈکیتی اور ہاؤس رابری میں 100فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 38فیصد، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 70 فیصد اور قتل کی وارداتوں میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے ضلع بھر میں جرائم میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال مجموعی طور پر 71 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس پر ضلع بھر کے سماجی کاروباری حلقوں نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو سراہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments