وزیر آباد :مین بازار میں غیر معیاری کا م پر اے سی برہم

وزیر آباد :مین بازار میں غیر معیاری کا م پر اے سی برہم

ٹف ٹائل بے ترتیب اور نا ہموار لگائی جا رہی تھیں ‘معیار پر سمجھوتہ نہیں :عمران ہرل

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عمران علی ہرل نے چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد گوندل کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا اور لاہوری دروازہ سے مثمن برج تک پیدل چل کر بیوٹیفکیشن اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر اور ناقص معیار کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بازار میں نصب کی جانے والی ٹف ٹائل کی بے ترتیبی اور نا ہمواری پر برہمی کا اظہار کیا، دکانوں کے باہر نصب شیڈز اور سائن بورڈز کی بے ترتیب صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ تمام شیڈز اور بورڈز ایک ہی طرز اور مناسب ترتیب کے مطابق بنائے جائیں۔

انہوں نے سی ای او الفت شہزاد گوندل کو متعلقہ محکموں اور کنٹریکٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دکانوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے مسئلے پر تاجروں سے مشاورت کرکے مناسب لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...