پلاٹوں کے مالکان کو صفائی یقینی بنانے کیلئے نوٹس جاری

پلاٹوں کے مالکان کو صفائی یقینی بنانے کیلئے نوٹس جاری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی لٹرنگ آگا ہی مہم کے تحت چندا قلعہ میں 118انسپکشنز، 87 وارننگز ، اوپن پلاٹس کے مالکان کو صفائی یقینی بنانے کے نوٹسز دئیے گئے ۔چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی/ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایت پر شہر میں اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم اور صفائی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

 اس سلسلے میں چندا قلعہ کے علاقے میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے ، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی۔ شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔دوسری جانب اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے خاتمے کیلئے پلاٹس مالکان کو صفائی یقینی بنانے کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...