واٹس ایپ اور فیس بک سے سادہ لوح عوام کو لوٹا جانے لگا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)واٹس ایپ اور فیس بک سے سادہ لوح عوام کو لوٹا جانے لگا۔
واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹک ٹاکر پر جعل سازی سے سادہ لوح عوام کو لوٹا جارہاہے ہیکرز بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا انٹرنیٹ کا جہاں پر معلومات میں اضافہ ہوا ہے وہاں شاطر ،دماغی اور انٹرنیٹ کو غلط استعمال کرکے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس پر ڈاکے مارے جارہے ہیں۔ اور اب چوری ،ڈکیتی جیسی واردا ت کے رجحان میں کمی اور انٹرنیٹ کرائم کرنے میں تیزی آرہی ہے کسی مسیج میں ہسپتال بیماری اور کسی میں آپ کا بچہ پکڑا گیا ،آپ کا بچہ مختلف کرائم میں ملوث ہے ، آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہوگیا،یا آپ کا انعام نکل آیا ہے جیسے واقعات کو ڈھال بنا کر بھولے بھالے شہریوں کو لوٹا جارہاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments