بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 21سالہ نوجوان زخمی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کنگرہ روڈ وہاگہ اسٹاپ پر نامعلوم بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 21 سالہ نوجوان زخمی۔
تفصیلات کے مطابق وہاگہ اسٹاپ کنگرہ روڈ پر تیز رفتار نامعلوم بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ عبداللہ ولد اسلم، سکنہ مست پور، زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔تیز رفتاری سے گریز کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments