انٹر بورڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، گوجرانوالہ بورڈ کی پہلی پوزیشن
غلام مصطفیٰ مسٹر پاکستان بورڈز قرار،چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کی مبارکباد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) آل پاکستان انٹر بورڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بورڈ کے کھلاڑی غلام مصطفیٰ نے مسٹر پاکستان بورڈز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس چیمپئن شپ کے بوائز جمناسٹک مقابلوں میں بھی گوجرانوالہ بورڈ نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔یہ کامیابیاں کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور بہترین صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کی سرپرستی اور کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرپرسن بورڈ نے کامیاب کھلاڑیوں، کوچز، اسپورٹس ٹیم اور انٹرنیشنل پلیئر ڈائریکٹر اسپورٹس عمر ریاض کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو قابل فخر قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی بورڈ میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments