رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 رکشہ سوار خواتین کو ہراساں  کرنے والا ملزم گرفتار

گجرات (نامہ نگار)گجرات پولیس کی فوری کارروائی، رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار،

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر رکشہ سوار خواتین کو ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے نازیبا حرکات کے ذریعے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر گجرات پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نبیل ارشد ولد محمد ارشد، سکنہ گورالی کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ گجرات پولیس ایسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ خواتین کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...