،ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد
گجرات (نامہ نگار گجرات پولیس،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا جوائنٹ آپریشن ،ملزم گرفتار، 40عدد بوتل شراب اور وٹک برآمد ،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں تھانہ صدر گجرات پولیس نے پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد عرف وکی ولد اﷲ دتہ عرف شوکت علی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے 40بوتل شراب اور وٹک برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔منشیات کے خاتمے اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments