موٹر سائیکل چوری میں مطلوب 2رکنی (جگا) گینگ گرفتار
مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے
گجرات (نامہ نگارتھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کی بڑی کاروائی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی (جگا) گینگ گرفتار،رکشہ اور موٹر سائیکل مالیتی 2 لاکھ روپے برآمد۔ خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر رکشہ و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 2 رکنی جگا گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عمران علی عرف جگا 2۔عثمان شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ لالہ موسیٰ شہرکے مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے ۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ رکشہ اور موٹر سائیکل مالیتی 2 لاکھ روپے برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments