دربار عالیہ شتالو شریف پر عرس کی تقریبات اختتام پذیر
دربار عالیہ شتالو شریف سری کوٹ میں حافظ علامہ سید محمد طیب شاہ قادری ؒکے 25ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں،
تربیلا غازی ( نامہ نگار ) عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے آئے ہوئے نعت خوان حضرات نے حضور نبی کریمﷺ کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کئے ، عرس کی اختتامی تقریب سے سجادہ نشین شتالوشریف پیر سید محمد طاہر شاہ نے عالم اسلام کی سر بلندی اور ملک کی سا لمیت کے لئے خصو صی دْعا کی، سجادہ نشین شتالو شریف مسلم لیگ ن کے سینیٹر پیر صابر شاہ کے بڑے بھائی ہیں ۔