ایمپلائز لیبر تحریک کا 14اگست کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

ایمپلائز لیبر تحریک کا 14اگست کو پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تمام نمائندہ تنظیموں نے متفقہ طورپر آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک کے نام سے ملک گیر جدوجہد شروع کرتے ہوئے 14اگست کو اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کردیااور کہاہے کہ ہر بدھ کو ملک کے ہر سرکاری ادارے میں احتجاج ہوگا، وقت آگیاہے کہ تمام ملازمین سر پر کفن باند کر نکل آئیں، ہمیں نئی تاریخ رقم کرنی ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) یہ فیصلہ ملک بھر کی تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس میںکیا گیا۔ تمام نمائندہ تنظیموں نے 15رکنی کمیٹی تشکیل دی اور اپنی جدوجہد کو آل پاکستان ایمپلائز لیبر تحریک کے نام سے شروع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ اجلاس میں شریک ایپکا پنجاب کے صدر حاجی ارشاد،چیئرمین لوکل گورنمنٹ فیڈریشن پنجاب غلام محمد ناز،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایپکا سردار حنیف ودیگر نے شرکت کی۔پی ایل بی پنجاب کے صدر نذر حسین شاہ، چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور ورکرز یونین سید عارف شاہ، میونسپل لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ مجید، ریلوے مزدور اتحاد کے رہنما راجہ عمران، ریلوے یونین کے نائب صدر رفیق بٹ، سٹیل ملز پیپلز یونین کے جنرل سیکرٹری خاور قریشی، پی ٹی ڈی سی کے مرکزی صدرماجد یعقوب اعوان ،پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری پرویز بھٹی اور دیگر خطاب کیا۔اجلاس میں12نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈتیار کیاگیا جس میں کہاگیاہے کہ ریٹائرمنٹ کی مدت کم کرنے اور پنشن ختم کرنے کے منصوبے ترک کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں